محمد تسکین
بانہال // وادی چناب کے علاقوں کے ساتھ ساتھ ضلع رام بن کے علاقوں میں بھی پیر کی علی الصبح سے بارشیں ہوئی ہیں اور وادی چناب میں پیر پنجال پہاڑی سلسلے کی بیشتر پہاڑی چوٹیوں پر اس موسم کی پہلی برفباری ہوئی ہے جس سے وادی چناب کے علاقوں میں درجہ حرارت میں خاصی گراوٹ واقع ہوئی ہے ۔ضلع رام بن میں تحصیل کھڑی میں مہو منگت کے پہاڑوں پر اس موسم کی پہلی برفبار ریکارڈ کی گئی ہے اور ضلع کی دیگر اونچی پہاڑی چوٹیوں پر پر ہلکی برفباری کی اطلاعات ہیں ۔