Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

ضلع رام بن میں بجلی کی آنکھ مچولی سے صارفین بجلی پریشان

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 23, 2016 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
9 Min Read
SHARE
بانہال // ضلع رام بن کے سینکڑوں علاقوں میں بجلی کی ناقص فراہمی اور درجن بھر علاقوں میں کئی کئی مہینوں سے بجلی کے منقطع رہنے کی وجہ سے ہزاروں صارفین بجلی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ہر ماہ کی بجلی فیس پابندی کے ساتھ صارفین سے وصولنے کے باوجود بھی محکمہ بجلی ، ضلع  کے علاقوں میں شیڈول  کے مطابق  بجلی کی فراہمی بحال رکھنے مسلسل ناکام رہا ہے ۔ نتیجے کے طور پر دریائے چناب پر نو سو میگاواٹ کی صلاحیت والے ضلع رام بن میں تعمیر بغلیہار پن بجلی پروجیکٹ چندرکوٹ کی موجودگی کے باوجود بھی ہزاروں صارفین کو گرمی۔ سردی غرض موسم میں عدم دستیابی اور بار بار کی کٹوتی کا سامنا جیسے مقدر بن گیا ہے۔ محکمہ پاور ڈیولپمنٹ ڈویڑن بٹوٹ کے زیر کنٹرول بانہال ، کھڑی چندرکوٹ اور بتمہومنگت ، اکڑال ، پوگل پرستان، سینابتی ، رام بن ، راجگڑھ ، اور گول سنگلدان کی تحصیلوں میں بجلی کی عدم دستیابی اور بار بار کی کٹوتی کے خلاف کئی بار مشکلات سے دوچار صارفین نے اپنی شکایتیں اور احتجاج اعلی حکام کے پاس بھی تواتر کے ساتھ درج بھی  کرائے ہیں لیکن افسوس کا مقام یہ کہ یہ کہ عوام کو ہر سہولیت بحال اور میسر رکھنے کے سرکار کے بلند بانگ دعووں کے باوجود بھی کوئی بھی افسر  لوگوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ثابت نہیں ہو پایا ہے ۔ ضلع رام بن میں جہاں درجنوں علاقے ابھی بھی بجلی سے جوڑے ہی نہیں گئے  ہیں وہیں جن شہر و گام کے علاقوں میں بجلی پہنچائی گئی ہے وہاں بھی بجلی کی آنکھ مچولی اور کئی کئی روز تک بجلی کا بند رہنا ہزاروں صارفین کیلئے درد سر بنا ہوا ہے۔ ضلع رام بن یا پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈویڑن بٹوٹ کے زیر کنٹرول بانہال ، رام بن ، چندرکوٹ اور بٹوٹ کے قصبہ جات کو چھوڑ کر جموں سرینگر شاہراہ کے دائیں بائیں اندر دور دراز کے پہاڑی علاقوں میں آباد ہزاروں کی آبادی بجلی کی فیس ادا کرنے کے باوجود بھی سالوں سے بجلی محکمہ کی ناقص اور غیر معیاری بجلی کی فراہمی سے نالاں ہیں اور چالیس سالوں سے زمینی سطح پر قائم کیا گیا بجلی کا ڈھانچہ بوسیدہ ہونے کے باوجود بھی سرکار کی توجہ کا مرکز نہیں بن سکا ہے۔ لوگ بغیر بجلی کے بجلی کے بل ادا کرتے کرتے اب مایوس ہوگئے ہیں کیونکہ زمینی سطح پر ضلع رام بن کے پہاڑی علاقوں میں ہفتوں اور مہینے بجلی بند رہتی اور بعض علاقوں میں چوبیس گھنٹوں میں ایک۔ دو گھنٹے ہی بجلی فراہم کی جاتی ہے اور آر جی جی وائی اور چند نئی مرکزی سکیموں کو چھوڑ کر بجلی کا بقیہ ڈھانچہ ضلع رام بن کے دور دراز اور قرب وجوار کے بعض علاقوں میں ابتر ہے اور خاد دار تاریں سر سبز درختوں سے بندھی ہیں۔ تحصیل پوگل پرستان کی پنچایت بنگارہ میں بجلی کی سپلائی ایک چند ایک مقامی کھڑپنچوں کی من مانی اور بجلی کے افسروں کی نا اہلی کی وجہ سے اس سال13 اپریل سے اب تک ایک فالٹ آنے کے بعد منقطع کی گئی ہے اور آج تک بنگارہ ، پراکر ، ڈل ، بنجر ، نوگام ، لیکھل ، بیلہ وغیرہ کے دیہات بجلی سے محروم رکھے گئے ہیں اور محکمہ بجلی کے بٹوٹ اور بانہال میں بیٹھے افسروں نے اس کھڑپنچ کے سامنے گھٹنے ٹیک رکھے ہیں اور اس مسئلے کو اپسی تنازعہ کا نام دیکر اپنا فرض نبھانے میں سخت کوتاہی بھرتے رہے ہیں جس کی وجہ سے آبادی کا ایک بڑا حصہ بنیادی اور ضروری سروس بجلی سے پچھلے چھ ماہ سے منقطع رکھی گئی ہے۔ دفتر دفتر پہنچ کر اپنی روداد بیان کرنے والی پنچایت بنگارہ جیسے پسماندہ اور غریب عوام کی کوئی شنوائی نہیں ہو پارہی ہے۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس علاقے میں سنہ دو ہزار چودہ میں ممبر اسمبلی بانہال وقار رسول کی ذاتی کوشش سے آر جی جی وائی سکیم  کے تحت پہلی بار بجلی فراہم کی گئی اور اس کا ٹھیکہ اس مقامی راشن ڈیلر کو محکمہ بجلی نے دیا جو اس وقت اس کی بحالی میں روڑے اٹکا رہا ہے اور محکمہ کے افسروں کو گمراہ کر رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اس سے پہلے بھی محکمہ بجلی سے رقومات کے لین دین کو لیکر کئی ماہ تک علاقے کی بجلی بند رکھ چکا ہے۔ انہوں نے الزم لگایا کہ کہ اب کی بار یہ فرد محکمہ بجلی کے ملازمین سے ملکر موجودہ لائین کو تبدیل کرکے جنگل کے بیچ میں نئی لائین پچھانے پر زور دے رہا ہے تاکہ بجلی کی ٹھکیداری سے وہ اور محکمہ کے افسران مبینہ طور مزید رقم ہڑپ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جب پہلی لائین موجود ہے اور بجلی کا سلسلہ ڈیڑھ سال تک چلا اور اب ڈیڑھ سو میٹر کی لائین دوبارہ لگاکر بجلی کی بحالی کے بجائے جنگلات کے رقبے سے ہوتی ہوئی نئی لائین بچھانے کے تجویز رکھی جارہی ہے۔ پنچایت بنگارہ اور اس کے مضافاتی علاقوں کی آٹھ ہزار کے قریب آبادی میں سے بڑی تعداد میں گوجر بھی آباد ہیں ۔ ایک مقامی کا کہنا ہے کہ پچھلے چھ مہینے سے اب تک کئی وفود محض ڈیڑھ سو میٹر لمبی بجلی تار کو لگا کر بجلی کی سپلائی کو بحال کرنے کی التجا کو لیکر ڈپٹی کمشنر رام بن ، ایکیسن محکمہ بجلی بٹوٹ اور اے ای ای بانہال سے کئی بار بار مل چکے ہیں مگر ان غریب اور مزدور پیشہ لوگوں کے ضائع ہونے و الے کام دنوں اور ان کے دور دراز سے یہاں پہنچنے کو خاطر میں لائے بغیر ہی انہیں آج کل کرکے مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے اور چھ مہینوں سے بجلی کے بغیر بنگارہ پنچایت کے تین ٹرانسفارمر اب زنگ آلودہ ہورہے ہیں۔ لوگون کا کہنا ہے کہ محکمہ بجلی بانہال کے افسروں کے کہنے پر ہم نے ڈیڑھ سو میٹر لمبی بجلی کی تار بھی بجلی کی خوشی میں خود ہی بانہال سے اٹھا کر پوگل پرستان کے دوردراز علاقہ بنگارہ پہنچائی مگر ابھی تک بجلی فراہم نہیں کی گئی کیونکہ محکمہ کو چند لوگ گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند روز پہلے محکمہ نے انہیں یقین دلایا تھا کہ وہ پولیس کی مدد سے علاقے کو چھ مہینوں سے چند عناصر کی وجہ سے بند پڑی بجلی کو بحال کرینگے لیکن ابھی تک ایسا بھی نہیں ہو سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ایکسئین بٹوٹ نے ان کی فریاد کو سننے کے بعد ان کے علاقے میں خود پہنچ کر معاملے کی جانچ کا یقین دلایا ہے ۔ تحصیل اکڑال ، پوگل پرستان کے ہی رونیگام کے علاقے کا ایک ٹرانسفارمر تین ماہ پہلے خراب ہوا ہے جس کی وجہ سے رونیگام ،  بتن ، لیت پورہ ، نوڈار ، مسجد محلہ گام میں بجلی کی سپلائی تین میہنوں سے مسلسل منقطع ہے اور متعلقہ افسروں سے التجا کرنے کے باوجود بھی ان پر کوئی اثر ہی نہیں پو پارہا ہے اور لوگ مسلسل گھپ اندھیروں کی زندگی جی رہے ہیں ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں وکشمیر: اوڑی کے لوگ ایک بار پھر بنکروں کی تعمیر کی مانگ کر رہے ہیں
تازہ ترین
اننت ناگ میں سڑک حادثہ،19سالہ نوجوان جاں بحق
تازہ ترین
شوپیاں کے شکرو کیلر کے جنگلات میں ملی ٹینٹوں اور فوج کے مابین مسلح تصادم ، 3ملی ٹینٹ جاں بحق
تازہ ترین
جموں و کشمیر :سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر، متاثرین کی بازآبادکاری کے لیے حکومت سرگرم
تازہ ترین

Related

خطہ چناب

گندوہ میں سکوٹی حادثہ، دو نوجوان شدید زخمی

May 13, 2025
خطہ چناب

گول بازار پارکنگ میں تبدیل | بس اسٹینڈ کہاں گیا، سیاسی لیڈران کے وعدے وفانہ ہوئے

May 13, 2025
خطہ چناب

بانہال میں مختصر قیام کے بعد چیف سیکرٹری جموں روانہ ڈاک بنگلہ بانہال میں ضلع حکام سے ملاقات کی

May 13, 2025
خطہ چناب

قومی شاہراہ پر ٹریفک16گھنٹوںکے بعد دوبارہ بحال ماروگ میں شاہراہ کو دوطرفہ بنانے کیلئے کام جاری :پروجیکٹ ڈائریکٹر

May 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?