سرینگر//سیکورٹی فورسز نے منگل کو ضلع راجوری میں کئی دیہات کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
حکام کے مطابق یہ گاوں راجوری ٹاون کے قریب ہی واقع ہیں اوران میں ٹھنڈی کاسی،گردان،چاوان اور ٹنڈوال شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ تلاشی آپریشن مصدقہ اطلاعات ملنے کے بعد شروع کیا گیا اور اس میں فوج کے علاوہ پولیس ،بی ایس ایف اور سی آر پی ایف اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔