سرینگر/بھارت اور پاکستان کی افواج نے منگل کو ضلع راجوری میں کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے بھاری فائرنگ کا تبادلہ کیا۔
کراس ایل او سی فائرنگ کا یہ واقعہ ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر فائرنگ اور شیلنگ کے ایک دن بعدپیش آیا جس میں ایک بچی، ایک خاتون اور بی ایس ایف کا ایک افسر جاں بحق ہوگئے۔
جموں میں مقیم فوجی ترجمان کے مطابق آج صبح ساڑھے گیارہ بجے پاکستان نے نوشیرا سیکٹر میںجنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شیلنگ کا سلسلہ شروع کیا جس کا جواب دیا جارہا ہے۔