جموں// نیشنل کانفرنس کے لیڈر اور سابق رکن اسمبلی رچھ پال سنگھ کی پیر کی صبح کوروناوائرس سے موت واقع ہوئی۔
رچھ پال سنگھ ضلع راجوری کے حلقہ انتخاب کالاکوٹ کے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا”آج صبح میرے ایک سینئر ساتھی اور سابق ایم ایل اے کالاکوٹ راجوری رچھ پال سنگھ کی کورونا سے موت واقع ہوئی“۔
رچھ پال سیالسوئی کالا کوٹ کا رہنے والا اور انہوں نے کاکا کوٹ اسمبلی حلقے سے کئی بار نیشنل کانفرنس کی ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔