سرینگر//ضلع راجوری میں ایک بارہ سالہ بچے کی لاش اس کے ہی گھر میں لٹکتی حالت میں پائی گئی ہے۔یہ واقعہ ضلع کے بہروٹ گاوں میں گذشتہ شام پیش آیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق بچے کی لاش ملتے ہی پولیس کو مطلع کیا گیا جس کے بعد تھنہ منڈی پولیس سٹیشن سے ایک ٹیم جائے مقام پر پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق لاش کو قانونی لوازمات کیلئے تحویل میں لیا گیا۔اس سلسلے میں دفعہ174سی آر پی سی کے تحت تحقیقات شروع کی گئی ہے۔