عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کونسل کشتواڑ کی چیئرپرسن پوجا ٹھاکر نے ڈی سی آفس کمپلیک کے کانفرنس ہال میں سہ ماہی جنرل کونسل میٹنگ کی صدارت کی ۔اجلاس کے دوران کونسل کو گزشتہ جنرل کونسل میٹنگ میں اٹھائی گئی شکایات کے حوالے سے ایکشن ٹیکن رپورٹ پر بریفنگ دی گئی۔متعلقہ لائن محکموں کے افسران نے ان خدشات کو دور کرنے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کیا۔ بتایا گیا کہ زیادہ تر شکایات کو حل کر لیا گیا ہے جبکہ باقی مسائل کو ایک مقررہ مدت میں حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ چیئرپرسن پوجا ٹھاکر نے مالی سال 2024-25 کے لیے ڈسٹرکٹ کیپیکس پلان، ایریا ڈیولپمنٹ پلان، نریگا ،آواس پلس یوجناکے سروے کے تحت پروجیکٹوں کی سیکٹر وار فزیکل اور مالیاتی پیش رفت کا ایک جامع جائزہ لیا۔جل شکتی، صحت، جےپی ڈی سی ایل، تعلیم و پی ڈبلیوڈی سمیت مختلف محکموں سے متعلق بلاک سے متعلق مسائل اور خدشات کو ڈی ڈی سی ممبران نے اجاگر کیا جنہوں نے ان کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔ ان معاملات کو سی ای او جنرل کونسل نے ضروری مداخلت کے لیے متعلقہ محکموں کو بھیجنے کے لیے مناسب طریقے سے نوٹ کیا تھا۔چیئرپرسن نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ نمایاں مسائل کے حل کے لیے فوری کارروائی کریں۔انہوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کو تیز کرنے اور مالی سال 2024-25 کے فریم ورک کے اندر ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے عملدرآمد کرنے والی ایجنسیوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے نفاذ کرنے والی ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ مقررہ اہداف کے حصول کے لیے وسائل اور افرادی قوت کو موثر انداز میں تعینات کریں۔ڈی ڈی سی چیئرپرسن نے کئی مسائل بھی اٹھائے جن میں سوید دچن میں کمیونٹی ہال کی تعمیر، لوپارہ کھل کے ساؤندر میں تحصیل آفس کی عمارت کے لیے 63کے وئی کے ٹرانسفارمر کی تنصیب پلان کے مطابق سولر لائٹس کی تنصیب ،جے جے ایم کے تحت واٹر کنیکٹیویٹی شامل ہیں ۔انہوں نے حوری پل اور سوید پل کی تعمیر میں تیزی لانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ترقیاتی کاموں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور بغیر کسی رکاوٹ کے پرو جیکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے بین الاضلاع کوارڈی نیشن کی اہمیت پر زور دیا۔