سرینگر//ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے پانچویں مرحلے میں جمعرات کو جموں کشمیر میں ووٹنگ کا سلسلہ سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ جاری ہے۔
ووٹنگ حسب شیڈول صبح سات بجے شروع ہوئی اور یہ دوپہر دو بجے تک جاری رہے گی۔
آج ڈی ڈی سی کی37نشستوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں جن میں وادی کشمیر کے17اور جموں صوبے کے 20حلقے شامل ہیں۔
حکام کے مطابق اگر چہ شدید سردی کے باعث صبح ووٹنگ کی رفتار کم رہی تاہم وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ اس میں تیزی متوقع ہے۔
آج ہونے والے انتخابات میں وادی کشمیر کے اندر155اُمیدوار میدان میں ہیں جن میں30خواتین اُمیدوار بھی شامل ہیں۔
اسی طرح جموں صوبے میں 144اُمیدوار میدان میں ہیں جن میں 40خواتین شامل ہیں۔