کپوارہ//لوگو ں کے مسائل کا حل ڈھونڈنے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر نے عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نطنوسہ کپوارہ میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا جسمیں علاقہ بھر کے سینکڑوں لوگو ں نے شرکت کی ۔لوگو ں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو اپنے علاقوں کے مسائل کے حوالہ سے جانکاری دی ۔ خالد جہانگیر نے انہیں یقین دلایا کہ مسائل کا حل ڈھونڈ نے کی بھر پور کوشش کی جائیگی جبکہ کئی مسائل موقعہ پر حل کرنے کی متعلقہ محکمو ں کے ذمہ داران کو ہدایت دی گئی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے لوگو ں سے کہا کہ عوامی مسائل کی جانکاری حاصل کر نے کے لئے ان کا دروازی ہر وقت کھلا ہے اور لوگو ں کے مسائل اولین ترجیحات میں شامل رہیں گے تاکہ لوگو ں کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کر نا پڑے ۔