رام بن//ضلع میں مختلف محکموں اور کاروباری اداروں میں کیش لیس لین دین کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن محمد اعجاز نے تمام فریقین و متعلقہ حکام کا ایک اجلاس طلب کیا ۔ اس موقعہ پر اے ڈی ڈی سی رویندر ناتھ سادھو،اے ڈی سی انگریز سنگھ رانا،سی پی او اتم سنگھ،اے سی ڈی محمد جہانگیر،ایل ڈی ایم ایم کے پنڈتا، ڈی آئی او این آئی سی ،بینکار اور دوسرے محکموں کے افسران موجود تھے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے دکانداروں اور صارفین کو کیش لیس لین دین سے آدھار کارڈ کے ساتھ جوڑنے کے عمل کو تیز کرنے کی بینکاروں کو ہدایت دی۔انہوں نے ہر ایکMC سے وارڈ منتخب کرنے اور اسے مکمل طور سے کیش لیس بنانے کیلئے افسران پر زور دیا۔میٹنگ میںاس بات سے مطلع کیا گیا کہ تقریبا ًتمام سرکاری لین دین کیش لیس ہو رہا ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے مزید مؤثر طریقے سے ضلع میں کیش لیس کے نظام پر عمل درآمد کیلئے تمام اکاؤنٹ ہولڈرز کو اے ٹی ایم فراہم کرنے اوردکانداروںکو اس کی تربیت دینے پر زور دیا ۔انہوں نے لوگوں کو آگاہ کرنے کیلئے ایک ڈیجیٹل میلہ منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ڈپٹی کمشنر نے کرنسی کی طرح سوشل سیکورٹی اسکیموں جیسے مدرا،سٹینڈ اپ انڈیا اور پی ایم جے ڈی وائی کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا ۔