گول//آج سنگلدان میں ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن نے ایک پبلک دربار کا انعقاد کیا جس میں بالخصوص ریلوے کمپنیوں کی جانب سے پیدا شدہ مسائل بارے ہی بات چیت کی گئی ۔ اس موقعہ پر ڈی سی رام بن نے کہا کہ ہم عوام کے لئے ہیں اور لوگوں کے مسائل حل کرنا ہمارا فرض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس موقعہ پر اکثر مسائل ہم نے حل کئے ہیں اور اگر کوئی ایسا مسئلہ بن جاتا ہے امن و قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں بلکہ میرے پاس آئیں یا متعلقہ آفیسر کے پاس جائیں مسئلے کا حل ڈھونڈے حالات کو بگاڑنے نہیں ہیں ۔ اس موقعہ پر لوگوں نے فصلات کو ہوئے نقصان بارے ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن کو آیا کیا ۔ اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے محکمہ زراعت کے آفیسر کی موقعہ پر سے غیر حاضری پا کر تشویش کا اظہار کیا اور موقعہ پر ہی انہیں معطلی کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ایس ڈی ایم کو ایک کاپی ڈی سی آفس بھیجنے کو کہا۔جس پر لوگوں نے کہا کہ اگرڈی سی صاحب باقی محکمہ جات کے آفیسران کو بھی لگام کسیں گے تو لوگوں کے مسائل حل ہوں گے ۔ اس موقعہ پر لوگوں نے باقی روزمرہ کے مسائل بھی اُبھارے اور ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ اُن کے مسال حل کریں گے ۔ اس موقعہ پر ریلوے سے متعلق زیادہ مسائل تھے جنہیں موقعہ پر ہی حل نہیں کر پائے اور ڈی سی موصوف نے مقامی انتظامیہ سے کہا کہ وہ دیگر مسائل کی فہرست تیار کریں اور اس سلسلے میں ایک کمیٹی تیار کی جائے گی تو لوگوں کے یہ مسائل حل کرے گی ۔