گاندربل// ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کرتیکا جیوتسنا نے مین ٹائون گاندربل کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف ترقیاتی منصوبوں اور’ میرا قصبہ میرا فخر ‘پروگرام کے تحت جاری کاموں کی پیش رفت کا معائینہ کیا۔ڈپٹی کمشنر گاندربل نے ایس ایس پی آفس کے قریب مین بس اڈہ ، فتح پورہ میں چلڈرن پارک ، میریج ہال کی تعمیراتی جگہ اور قمریہ پارک کے ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا۔ مین بس اڈہ پر کام کی پیش رفت کامعائینہ کرتے ہوئے ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو جانکاری دی کہ زائد اَز 60فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے بس اڈہ کی بروقت تکمیل پر زور دیا جو 12کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر ہو رہا ہے۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران سے کہا کہ وہ کام کی رفتار میں تیزی لائیں اور بس اڈہ کی بروقت تعمیر کے لئے تمام رکاوٹیں دُور کریں ۔اُنہوں نے مناسب حد بندی اور بائونڈری وال کی تعمیر کی بھی ہدایت دی۔ڈپٹی کمشنر نے میریج ہال تعمیر کے لئے شناخت شدہ جگہ کا بھی دورہ کیا جو کہ قمریہ پارک سے متصل ہے۔اُنہوں نے فتح پورہ میں بننے والے چلڈرن پارک کی پیش رفت کا بھی معائینہ کیا ۔انہیں جانکاری دی گئی کہ 35لاکھ روپے کی لاگت سے پارک تیارہو رہی ہے اور اس پر 90فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے ۔ اُنہوں نے سی ای او کو ہدایت دی کہ وہ زیر التوأ کام جلد از جلد مکمل کریں تاکہ اسے عوام کے لئے کھول دیا جائے۔ڈپٹی کمشنر گاندربل نے میرا قصبہ میرا فخر کے تحت ٹاؤن کی خوبصورتی اور دیگر ترقیاتی کاموں کے منصوبے کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ سی ای او نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو جانکاری دی کہ میرا قصبہ میرا فخر کے تحت بڑے منصوبوں کے لیے ایک کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔انہوں نے متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ تمام کاموں کو الاٹ کیا جائے جو کہ ٹینڈر ہیں اور ایسے تمام کاموں میں ٹینڈرنگ شروع کی جائے جن میں فنڈس مختص کئے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ ایسے منصوبوں پر کام جلد از جلدشروع کیا جائے تاکہ وہ مقررہ وقت کے اندر مکمل ہوں۔دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کے ہمراہ صدر میونسپل کونسل گاندربل ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر، میونسپل کونسل گاندربل،ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی اور دیگر متعلقہ اَفسران بھی تھے۔