ڈوڈہ//ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ بھوانی رکوال نے جمعرات کے روز ضلع و سیکٹورل افسروں کا ایک اجلاس منعقد کیا ،جس میں مورخہ 23 دسمبر 2017کو منعقد ہ ضلع ترقیاتی بورڈ میٹنگ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں ڈی سی نے 2015-16,اور2016-17 مالی سال کے علاوہ 2017-18 کے دوران محکمہ آر اینڈ بی، تعلیم ،صحت ، صحت عامہ، بجلی،فشرئیز ،ہینڈی کرافٹس و دیگر محکموں کے نو مجوزہ پلان اورسکیموںکا جائزہ لیا۔اجلاس میں فلیگ شپ پروگراموں اور مرکزی سپانسر شدہ سکیموں بشمول ایس ایس اے،رمسا ،ایم جی نریگا،سوچھ بھارت ابھیان و دیگر سکیموں پر بھی مباحثہ کیا گیا ۔ڈی سی نے متعلقین کو پورا پلان معہ متعلقہ سیکٹروں کی حصولیابیوں کو اُضا گر کرنے کے لئے فوٹو بھی بھیجنے کی ہدایت دی۔اجلاس میں دیگران کے علاوہ اے ڈی سی بھدرواہ امام دین، سی پی او یوگیندر کٹوچ، ایس ڈی ایم ٹھاٹھری ، گندو ،عصر و دیگر سینئر ضلع افسران نے بھی شرکت کی۔