سری نگر// حکام نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ایک گاوں میں کورونا سے فوت ہونے والے ایک شخص کی تجہیز و تکفین کے دوران کورونا پروٹوکال کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں اہلخانہ کے خلاف ایک کیس درج کیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بانڈی پورہ کے سی اے خان گاوں سے تعلق رکھنے والا ایک کورونا مریض جے وی سی ہسپتال سری نگر میں زیر علاج تھا جہاں اس کی بدھ کے روز موت واقع ہوئی۔