سرینگر//شمالی ضلع بانڈی پورہ کے ملنگام گاوں میں بدھ کو ایک آوارہ کتے نے چھ افراد کو کاٹ کر زخمی کیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق کتے نے چھ افراد کو ملنگام گاوں میں ہی حملے کا نشانہ بنایا۔
میڈیکل سپر انٹنڈنٹ بانڈی پورہ اسپتال ڈاکٹر بشیر احمد کے مطابق مذکورہ چھ افراد کو اینٹی ریبیز ویکسین دی گئی۔