عازم جان
سرینگر/ضلع عدالت بانڈی پورہ میں ضلع بار ایسوسی ایشن بانڈی پورہ کا چناؤ عمل میں لایا گیا ہے ،ایڈوکیٹ صوفی فیروز بھاری اکثریت سے چناؤ جیت کر ضلع بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئےہیں۔ انہوں نے دوسری مرتبہ چناؤ میں جیت درج کر کے بطورصدرمنتخب ہونے کا شرف حاصل کیا ہے ۔
ضلع کے تمام وکلاء حضرات نے موصوف کو ضلع بار ایسوسی ایشن کے چناؤ جیت درج کرنے پر مبارکباد پیش کی ہےاور اُمید ظاہر کی ہے کہ جس طرح سے موصوف نے ماضی میں وکلاء حضرات کے مسائل لیکر کام کیا ہے آئندہ کیلئے وہ اُس سے بھی زیادہ محنت کریں گے ۔
ضلع بار ایسوسی ایشن بانڈی پورہ کے انتخاباب،ایڈوکیٹ صوفی فیروز کامیاب قرار
