سرینگر/فورسز نے سوموار کو جنوبی ضلع میں اننت ناگ کے اکنگام نامی گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے مشترکہ طور اکنگام میں جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد آپریشن کا آغاز کیا۔
تاہم آخری اطلاعات ملنے تک جنگجوئوں اور فورسز کا آمنا سامنا نہیں ہوا تھا ،حالانکہ گائوں میں گھر گھر تلاشیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔