عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //ضلع اننت ناگ کیرم چمپئن شپ کا اختتام کثیر مقصدی انڈور سٹیڈیم، بیجبہاڑہ میں شاندار انداز میں ہوا۔ جموں و کشمیر اوراننت ناگ کیرم ایسوسی ایشن اور سپورٹس کونسل کے زیر اہتمام یہ تقریب “مائی یوتھ مائی پرائیڈ” اقدام کے ایک حصے کے طور پر منعقد کی گئی تھی جس کا مقصد کھیلوں اور نوجوانوں کی مصروفیت کو فروغ دینا تھا۔دو روزہ ایونٹ میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے کیڈٹ، جونیئر اور سینئر کیٹیگریز میں دلچسپ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرکا اور تماشائیوں کی جانب سے یکساں پرجوش ردعمل سامنے آیا۔کیڈٹ گرلز میں حدیقہ فاطمہ فاتح،رنر اپ زویا شوکت اورکلثوم جان نے تیسریا درجہ حاصل کیا۔کیڈٹ بوائز میںفاتح لقمان بلال،رنر اپ ایم حیان شاہ اورتیسرا مقام باسط فیاض نے حاصل کیا۔جونیئر گرلز میںفاتح عشرہ جاویدرنر اپ ماہی محی الدین اورتیسرا مقام انشا ملک جبکہ جونیئر بوائز میںفاتح ذیشان گلزار،رنر اپ دانش نثار اورتیسرا مقام سالک امتیاز نے حاصل کیا۔سینئر خواتین میںفاتح انزلنا رفیق،رنر اپ کازیمہ،تیسرا مقام تبسم اورسینئر مردفاتح عمر فاروق،رنر اپ عامر سہیل، اورتیسرا مقام عمر سلیم نے حاصل کیا۔اختتامی تقریب میں کثیر مقصدی انڈور اسٹیڈیم بیجبہاڑہ کے منیجر محمد شفیع نے شرکت کی جنہوں نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ انہوں نے فاتحین، رنرز اپ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں ان کی غیر معمولی کارکردگی کو سراہتے ہوئے میڈلز، اسناد اور انعامات تقسیم کئے۔