ڈوڈہ //ضلع الیکشن افسر ڈوڈہ بھوانی رکوال نے ضلع میںمنعقد ہونے ولاے پنچایتی انتخابات صاف و شفاف طریقہ سے منعقد کرنے کے لئے کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا۔اجلاس کے دوران سیکورٹی انتظامات ،انتخابی فہرستوں کی جانچ و پڑتال اور پولینگ اسٹیشنوں پر تمام ضروری انتظامات بشمول ٹرانسپورٹیشن پلان، سٹرانگ روم اور کلکشن ، الیکٹورل میٹیریل جمع کرنے سنٹر قائم کرنے پر تفصیلی مباحثہ کیا گیا ۔ڈی ای او نے تمام نوڈل افسروں کوضابطہ اخلاق کو سختی سے لاگو کرنے، امن و قانون برقرار رکھنے، تربیت ، ٹرانسپورٹ منیجمنٹ، اور بیلٹ پیپر تیار کرنے ،شکایات کا ازالہ کرنے کی ہدایت دی ۔اجلاس میں ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر کھٹانہ ، ایس پی او پریشنز رویندر پال سنگھ، اے ڈی سی ڈوڈہ پون کمار، ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر افتخار احمد، اے سی آر ڈوڈہ طارق حُسین نائیک ،متعلقہ بی ڈی اوز،نائب تحصیلدار الیکشن انگریز سنگھ کے علاوہ نوڈل افسروں نے بھی شرکت کی۔