بارہمولہ//ضلع اسپتال بارہمولہ میں سنیچر کوخون کے عطیہ کا ایک کیمپ منعقد کیا گیا ۔جس میں ضلع بھر سے آئے عام لوگوں کے علاوہ ڈاکٹروں ،وکلا ء اور صحافت سے وابستہ افراد کے علاوہ سماج کے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کرکے خون کا عطیہ پیش کیا ۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق رضاکاروں نے کیمپ کے دوران 60 پوائنٹ خون عطیہ کے طور دئے۔یہ کیمپ ضلع اسپتال کے بلڈ بنک میں منعقد کیا گیا۔ چیف میڈیکل آفیسر بارہمولہ ڈاکٹر بشیر احمد چالکونے بتا یا کہ انسانی جان کافی قیمتی ہے اور خون کے عطیہ سے ضرورت مند کی جان بچ سکتی ہے ۔اس دوران میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر سید مسعود نے رضاکاروں کا شکریہ اد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کیمپ منعقد کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔