سرینگر//ریاست بھرمیں 15اگست کی تقریبات پر ضلع صدر مقامات اور دیگر ریاستی و مرکزی اداروں میں ترنگا لہرایا گیا ۔اننت ناگ میں مال، امداد اور باز آباد کاری کے وزیر عبدالرحمان ویری نے ترنگا لہرایا ۔انہوں نے مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔تقریب پر ممبران اسمبلی و کونسل الطاف احمد وانی، گلزار احمد وانی اور صوفی یوسف، وائس چیئرمین گوجر و بکروال بورڈ ظفر چوہدری، ڈی آئی جی ایس پی پانی، ڈپٹی کمشنر سید عابد رشید شاہ، ایس ایس پی الطاف اے خان کے علاوہ افسران اور سکولی بچے بھی موجود تھے۔بارہ مولہ میں وزیر تعلیم سید الطاف احمد بخاری نے ضلع صدر مقام پر ترنگا لہرایا۔ انہوں نے پریڈ پر سلامی۔ پریڈ میں فائیر اینڈ ایمرجنسی، سی آر پی ایف، آئی آر پی، جے کے پی اور این سی سی کے کیڈیٹس نے حصہ لیا۔ممبران قانون سازیہ جاوید حسن بیگ، جی این مونگا، ڈی آئی جی بارہ مولہ کے علاوہ تعمیرات عامہ، پی ڈی ڈی، پی ایچ ای کے ایس ایز، ایس ایس پی اور ضلع افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔اپنے خطاب میں وزیر نے امن، بھائی چارے اور آپسی میل میلاپ کے جذبے کو بڑھاوا دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایجنڈاآف الائنس کو صحیح طریقے سے عمل میں لایا جائے گا۔پلوامہ میںوزیر خزانہ، محنت و روز گار ڈاکٹر حسیب درابو نے پلوامہ کے ڈسٹرکٹ پولیس لائین میں ترنگالہرایا اور پارچ پاسٹ پر سلامی لی۔اس موقعہ پر تقریر کرتے ہوئے وزیر نے موجودہ حکومت کی کاوشوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ترقیاتی ایجنڈا پر سختی سے عمل پیرا ہے جس کی بدولت ریاست میں خوشحالی اور ترقی کا دور شروع ہوا ہے۔کپوارہ میںدیہی ترقی، پنچائتی راج اور قانون و انصاف کے وزیر عبدالحق نے ضلع پولیس لائینز میں ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔اس موقعہ پر وزیر موصوف نے ریاست کے ترقیاتی منظرنامے کا ذکر کرتے ہوئے موجودہ حکومت کی طرف سے تینوں خطوں کی متوازی ترقی کو یقینی بنانے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کپوارہ ضلع کو ریاست کے باقی اضلاع کے ساتھ ترقی کے برابر مواقعے فراہم کئے گئے ہیں۔ ایسی ہی تقریب منی سیکرٹریٹ ٹنگڈار میں بھی منعقد ہوئی۔بڈگام میں زراعت کے وزیر غلام نبی لون ہانجورہ نے سپورٹس سٹیڈیم بڈگام میںترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ڈپٹی کمشنر بڈگام محمد ہارون ملک ، ایس ایس پی اور دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔راجوری میںخوراک ، شہری رسدات و امور صارفین اور اطلاعات کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔انہوں نے اس موقعہ پرریاست میں اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے مختلف خطوں ، مذہبوں اور ذاتوں میں اتحاد اور یکجہتی کوضروری قرار دیا۔بانڈی پورہ میں پشو، بھیڑ پالن اور ماہی پروری کے وزیر عبدالغنی کوہلی نے شیر کشمیر سپورٹس سٹیڈیم میں ترنگالہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔اس موقعہ پروزیر موصوف نے ترقی کے لئے امن وامان کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ موجودہ حکومت کی کاوشوں میں بھرپور تعاون دیں ۔کولگام میں حج و اوقاف کے وزیر سید فاروق اندرابی نے ڈسٹرکٹ پولیس لائینز میںترنگالہرایا اور مارچ پاسٹ پرسلامی لی۔ممبر پارلیمنٹ نذیر احمد لاوے، ڈپٹی کمشنر کولگام اور دیگر افسران و طُلباء بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ گاندر بل میںوزیر مملکت برائے صحت و طبی تعلیم آسیہ نقاش نے مادر مہربان سٹیڈیم میں ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔شوپیاں میں جنگلات وماحولیات، پشو پالن، امداد باہمی اور ماہی پروری کے وزیر مملکت ظہور احمد میر نے پولیس لائنز میں ترنگالہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔کرگل میںچیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کونسلر ایل اے ایچ ڈی سی کرگل کاچو احمد علی خان نے کھری سلطان چو سپورٹس سٹیڈیم میں ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی ۔اس موقعہ پر ایگزیکٹو کونسلر برائے تعلیم ایڈوکیٹ محمد عامر، ڈپٹی کمشنر کرگل حاجی گلزار حُسین، ایس ایس پی اور دیگر افسر بھی موجود تھے۔دراس،سانکو، زنسکار اور شاکر چکتن میں بھی تقاریب منعقد کی گئیں۔ گریز میںقانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر نذیر احمد گریزی نے پولیس سٹیشن گریز میںترنگا لہرایا۔اس موقعہ پر لوگوں کی بھاری تعداد کے علاوہ سرحدی سب ڈویثرن کے افسران بھی موجود تھے۔نامہ نگار غلام نبی رینہ کی ایک اطلاع کے مطابق ڈگری کالیج کنگن میںایس ڈی ایم کنگن نثار احمد نثار نے ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی ۔ادھر تحصیل گنڈ کے ہائر سکنڈری سکول میں تحصیلدار گنڈ فرید الدین کھٹانہ نے ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی ۔کرناہ میں ایس ڈی ایم کرناہ ڈاکٹر اویس احمد رانا نے ترنگا لہرایا اور پریڈ پر سلامی لی۔اس موقعہ پر تحصیلداد کرناہ ،ایس ایچ او کرناہ کے علاوہ تحصیل انتظامیہ کے دیگر افسران بھی وہاں موجود تھے ۔