ممبئی//ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ٹیم کے مفاد کے لیے اگر انہیں اوپننگ کرنا پڑے تو وہ اس کے لئے بھی تیار ہیں۔ روہت نے گجرات لائنز کے خلاف جیت کے بعد پریس کانفرنس میں کہا، "مجھے اننگ کی شروعات کرنا اچھا لگتا ہے ۔ لیکن ٹیم کے مفاد کے بارے میں سوچنا ہوتا ہے اور میچ جیتنے کے لئے آپ کو توازن بنانے کی ضرورت پڑتی ہے ۔ میرے چوتھے یا تیسرے نمبر پر بلے بازی کرنے سے ٹیم کو توازن ملتا ہے . " ممبئی کے کپتان روہت ہندوستانی ٹیم میں ون ڈے اور ٹوئنٹی -20 میں اوپننگ کرتے ہیں لیکن آئی پی ایل میں وہ ممبئی انڈینس کے لئے چوتھے نمبر پر بلے بازی کر رہے ہیں۔ انہوں نے گجرات کے خلاف نمبر چار پر آکر 40 رنوں کی میچ فاتح اننگز کھیلی۔ ممبئی انڈینس میں نمبر تین پر نتیش رانا اس وقت شاندار بلے بازی کر رہے ہیں۔ رانا نے اب تک 53، 11، 45، 50 اور 45 رنز بنائے ہیں اور ان کے پاس ابھی اورنج ٹوپی ہے ۔