عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے رہنما خطوط کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے، حکام نے سری نگر میں ایک سرکاری ملازم کو معطل کر دیا۔اس سلسلے میں جاری ہونے والے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ “کے پی ڈی سی ایل میں جونیئر لائن مین کے طور پر تعینات غلام محمد میر نامی ایک سرکاری ملازم سیاسی پارٹی کے اجلاسوں میں شرکت اور سہولت کاری کے ذریعے ایم سی سی کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا گیا ہے”۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ ملازم کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے انتخابی شیڈول کا اعلان ہونے کے دن اور وقت سے ماڈل ضابطہ اخلاق نافذ ہوتا ہے اور انتخابی نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابی عمل کی تکمیل تک عمل میں رہتا ہے۔ ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق کوئی بھی سرکاری ملازم کسی بھی طرح کی سیاسی سرگر میوں میں حصہ نہیں لے سکتا۔