Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

صیام کا حکم

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 5, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
رمضان کا روزہ فرض قرار دیا گیا ہے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت مبارکہ اور امت مسلمہ کے اجماع سے یہ ثابت ہے۔ اللہ تعالی کا ارشاد گرامی ہے: (ترجمہ) اے ایمان والو! تم پر روزے رکھنا فرض کیا گیاہے جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے۔ تاکہ تم تقوی اختیار کرو۔گنتی کے چند ہی دن ہیں۔لیکن تم میں سے جو شخص بیمار ہو یا سفر میںہو تو وہ اور دنوں میں گنتی کو پورا کرلے اور اس کی طاقت رکھنے والے، فدیہ میں ایک مسکین کو کھانا دیں، پھر جو شخص نیکی میں سبقت کرے وہ اسی کے لیے بہتر ہے لیکن تمہارے حق میں بہتر کام روزے رکھنا ہی ہے اگر تم باعلم ہو۔ ماہ رمضان وہ ہے جس میں قرآن اتارا گیا، جو لوگوں کو ہدایت کرنے والا ہے اور جس میں ہدایت کی اور حق وباطل کی تمیز کی نشانیاں ہیں۔تم میں سے جو شخص اس مہینہ کو پائے اسے روزہ رکھنا چاہیے۔ ہاں جو بیمار ہو یا مسافر ہو اسے دوسرے دنوں میں یہ گنتی پوری کرنی چاہیے۔ اللہ تعالی کا ارادہ تمہارے ساتھ آسانی کا ہے سختی کا نہیں۔ وہ چاہتا ہے کہ تم گنتی پوری کرلو اور اللہ تعالی کی دی ہوئی ہدایت پر اس کی بڑائیاں بیان کرو اور اس کا شکر کرو‘‘ (سورۃ البقرہ  آیت نمبر ۱۸۵-۱۸۳)
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے (ترجمہ) اسلام کی بنیاد پانچ ستونوں پر قائم ہے: اس بات کی شہادت دینا کہ صرف اور صرف اللہ ہی معبود برحق ہے۔ اور محمد( صلی اللہ علیہ وسلم)اس کے رسول ہیں۔ نماز قائم کرنا۔ زکوۃ دینا، بیت اللہ کا حج کرنا۔ رمضان کے روزے رکھنا (بخاری ومسلم)
رمضان کے روزوں کی فرضیت پر امت مسلمہ کا اجماع ہے۔ لہذا اس کی فرضیت کا انکار کرنے والا دائرۂ اسلام سے خارج ہوجائے گا۔رمضان کے روزے ۲ ہجری میں فرض کیے گئے اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ۹ سال تک روزے رکھے۔روزہ ہر مسلم بالغ اور عاقل آدمی پر فرض ہے۔ کافر پر روزہ فرض نہیں۔ اور اس وقت تک اس کا روزہ قابل قبول نہیں جب تک کہ وہ مسلمان نہ ہوجائے۔
کمسن اور نابالغ پر بھی روزہ فرض نہیں تاآنکہ وہ بالغ ہوجائے۔ پندرہ سال کی عمر مکمل ہوجائے۔یا موئے زیر ناف آجائے۔ یا احتلام یا کسی اور ذریعے سے منی کے خروج سے بلوغت ثابت ہوتی ہے۔ عورت کی بلوغت مذکورہ بالا اشیاء کے علاوہ دم حیض کے خروج سے بھی ہوتی ہے۔ مذکورہ بالا چیزوں میں سے کوئی ایک بھی چیز اگر نابالغ کے لیے ثابت ہوجائے تو وہ بالغ تسلیم کیا جائے گا لیکن نابالغ اور چھوٹے بچے اور بچیاںبغیر کسی تکلیف اور ضرر کے اگر صیام کی طاقت رکھتے ہوں تو انہیں صیام کا حکم دیا جائے تاکہ انہیں روزے کی عادت پڑ جائے اور روزے سے وہ مانوس ہوجائیں۔
پاگل یا ذہنی توازن کھودینے والے شخص پر بھی روزہ واجب نہیں۔ چنانچہ اگر کوئی شخص دماغ کی خرابی کی وجہ سے ہذیان گوئی کرتا ہو اور اچھے برے کی تمیز نہ کرسکتا ہو تو اس پر روزہ رکھنا واجب نہیں
رابطہ :صدر شعبۂ عربی ، بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

مضامین

تاریخ کربلا اور شہادت امام حسینؓ کرب و بلا

July 5, 2025
مضامین

امام حسنؓ، امام حُسینؓ اور شہدائے کربلا پیغامِ کربلا

July 5, 2025
مضامین

حق و باطل کا تاریخ ساز معرکہ واقعہ کر بلا

July 5, 2025
مضامین

شہادتِ سیّدنا امام حسینؓ حادثہ ٔکربلا

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?