سرینگر//کلچرل اکیڈیمی اور ریڈیو کشمیر سرینگر کے باہمی اشتراک شخصیات کے ساتھ ملاقات پروگرام ’نامور‘ کے سلسلے میں آج اکیڈیمی کے سمینار ہال لال منڈی میںوادی کے صوفیانہ موسیقی کے استاد محمد خلیل بٹ کے اعزار میں ایک تقریب منعقد ہورہی ہے۔ جس میں موصوف کے کارناموں کو اْجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اْن کی اعزاز پوشی بھی جائے گی۔ تقریب ’’ نامور‘‘ سلسلے کی11ویں کڑی ہے۔تقریب بعد دوپہر2بجے شروع ہوگی۔