سرینگر// سرینگر میں پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھتے ہوئے نشہ آور ادویات ضبط کر کے ڈ رگ اسمگلر گرفتار کر لیا۔ ایس ڈی پی اوحضرت بل کی زیر نگرانی ایس ایچ او صورہ ایاز گیلانی کی زیر قیادت میں پولیس پارٹی نے معمول کی گشت کے دوران صورہ اسپتال کے گیٹ کے نزدیک محمد یوسف ٹپلو ولد محمد رمضان ساکن محلہ آنچار کی تلاشی کے دوران مذکورہ کی تحویل سے کوڈین فاسفیٹ کی13 بوتلیں ضبط کرکے اسے گرفتار کر لیا۔صورہ پولیس نے کیس زیر نمبر 22/2018 U/S 8/22NDPS act اندراج کر کے تحقیقات شروع کی ۔پولیس بیان کے مطابق منشیات کے خلاف یہ جنگ جاری رہے گی اورلوگوں نے پولیس کی جانب سے شروع کی گئی مہم کی سراہنا کی ۔