سرینگر/صورہ ، سرینگر کا ایک نوجوان لاپتہ ہوا ہے اور منگل کو اُس کے گھروالوں نے اُسے واپس آنے کو کہا۔
پچیس سالہ نادف حنیف خان ولد محمد حنیف خان، ساکنہ بلال کالونی ،صورہ گذشتہ جمعہ کو گھر سے نماز کیلئے نکلا لیکن واپس نہیں لوٹا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے نادف کے والد کے حوالے سے لکھا''نادف کو واپس آنا چاہئے کیونکہ اُس کی والدہ کینسر کے مرض میں مبتلاء ہے۔ اگر وہ کسی کے ساتھ ہے تو اُس کو چاہئے کہ انسانی بنیادوں پر اُسے لوٹنے کی اجازت دے''۔
نادف کی فیملی نے پولیس سٹیشن صورہ میں بھی اُس کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی ہے۔
جی این ایس کے مطابق پولیس نادف کے لاپتہ ہونے کے ''تمام امکانات'' کا جائزہ لے رہی ہے۔
نادف نے موبائیل اور کمپیوٹر ٹھیک کرنے کا کورس کیا ہے۔ اُنہوں نے ممبئی میں آئی فون پروگرامنگ بھی سیکھی ہے۔