سرینگر//پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے ایس ڈی پی اوحضرت بل کی زیر نگرانی ایس ایچ او صورہ کی زیر قیادت میں پولیس پارٹی نے علی جان روڑ پر ناکہ لگایا جس دوران ایک ویگنار ز یر نمبر سے کوڈین فاسفیٹ کی 110 بوتلیں ضبط کرکے بلال احمد ولدعبدالرحمان کو گرفتار کر لیا۔صورہ پولیس نے کیس زیر نمبر 18/2018 U/S 8/22NDPS act اندراج کر کے تحقیقات شروع کی ۔