سرینگر// صورہ میںپولیس نے 4قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں دھرلیا اوردائوپر لگائی گئی ہزاروں روپے کی رقم ضبط کی۔ پولیس اسٹیشن صورہ کو کچھ عرصے سے اس بات کی مسلسل شکایات موصو ل ہورہی تھیں علاقے میں قمار بازوں نے اپنے ٹھکانے قائم کئے ہیں جہاں دن رات جوا کھیلا جاتا ہے ۔اسی طرح کی ایک شکایت کے تناظر میں پولیس اسٹیشن صورہ کے ایس ایچ اوایاز گیلانی کی قیادت میںایک ٹیم نے اُس وقت4جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جب قمار بازوںپر مشتمل ایک گروپ جوا کھیلنے میں مصروف تھا۔جن قمار بازوں کو حراست میں لیا گیا، ان میں فیاض احمدڈار ساکن ہانجی محلہ عمر ہیر، بلال احمد خان زاری پورہ زونی مر، جاوید احمد کلو نورباغ اور شبیر احمد میر ساکن شالہ باغ جڈی بل شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران دائو پر لگائے گئے7050روپے اور تاش کے پتے بھی پولیس نے ضبط کرلئے۔گرفتارقمار بازوں کے خلاف باضابطہ ایف آئی آرزیر نمبر03/2019درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔