سرینگر// پولیس نے صورہ علاقہ میں ایک شخص کی تحویل سے گھریلو استعمال کے 160گیس سلینڈر برآمد کرکے ضبط کئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پولیس کو نوے فٹ کے رہائشی علاقہ میں ایک مکان کے اندر سے گھریلو گیس سلینڈروں کے ذخیرے کی اطلاع ملی جس کے بعد پولیس اسٹیشن صورہ کی ایک ٹیم نے ایس ڈی پی او حضرتبل رمیز رشید بٹ کی قیادت اور ایس ایچ او صورہ شیخ عادل کی معیت میں چھاپہ مار کر 160گھریلو گیس سلینڈر ضبط کئے۔ اس سلسلہ میں ایف آئی آر زیر نمبر32/2018زیر دفعہ 285آر پی سی 23پیٹرولیم ایکٹ درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔