سرینگر//صورہ میں نویں جماعت کا ایک طالب علم لاپتہ ہوا ہے ۔صورہ پولیس اسٹیشن کومحمد یوسف ڈار ولد عبدالاحد ڈار ساکن حیدر کالونی اپر صور کی جانب سے ایک تحریری رپورٹ موصول ہوئی جس میں مذکورہ نے اپنے 16سالہ بیٹے سہیل یوسف جو کہ نویں جماعت کا طلب علم ہے ،کی گمشدگی کی رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا 22 نومبر سے لاپتہ ہے جس پر پولیس اسٹیشن صورہ میںرپورٹ اندراج کرکے مذکورہ طالب علم کی تلاش شروع کی ۔اگر کسی شخص کو مذکورہ گمشدہ لڑکے کے بارے میںکوئی علمیت ہوا تووہ فون نمبرات9596222550,9596222551,01942477568یا پھر پولیس کنٹرول روم کے 100پر رابطہ کرے۔