سرینگر //آنچار صورہ میں پر تشدد جھڑپوں کے دوران شدید شلنگ سے میڈیکل انسٹی چیوٹ دھویں سے بھر گیا ۔ کئی تیمار دراروں اور اسپتال کے ملازمین نے بتایا کہ شام تک مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں ہوتی رہیں اور بے تحاشا شلنگ کی وجہ سے دھواں اسپتال میں بھی بھر گیا جس کے باعث مریضوں اور تیمار داروں کو مشکلات کا سامنا ہوا۔ اتنا ہی نہیں بلکہ رہائشی کوارٹر بھی دھویں سے بھر گئے اور ملازمین و ڈاکٹروں کےلئے بھی ناقابل برداشت صورتحال پیدا ہوئی۔ملازمین نے کہا کہ پولیس کو اس اہم اسپتال میں زیر علاج انتہائی حساس مریضوں کے بارے میں سوچنا چاہیے اور طاقت کا استعمال کرنے کے دوران بے تحاشا شلنگ سے اجتناب کیا جانا چاہیے۔