سرینگر//پولیس نے ایک شخص کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جوکہ لوگوں سے اپنے آپ کو پولیس والا جتلا کر پیسے وصول کررہاتھا۔ پولیس تھانہ صورہ میں آنچار صورہ کے ایک رہائشی نے تحریری درخواست دی کہ اُس کے بھائی کو پولیس نے کسی مجرمانہ کیس میں گرفتارکیا تھا جس سلسلے میں مذکورہ شخص کا رابطہ منظور احمد میر عرف کاچرو ولد غلام رسول میر ساکنہ گلاب باغ سرینگر حال مسالہ کالونی صورہ سرینگر کے ساتھ ہوا تھا جس نے خود کو تھانہ پولیس صورہ کا ایک پولیس اہلکار جتلایا اور مذکورہ کے بھائی کو چھڑانے کیلئے پیسوں کی مانگ کی ۔ درخواست موصول ہوتے ہی پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کی اور پتہ چلا کہ مذکورہ شخص نے خودکو نقلی پولیس اہلکا ر جتلاکر یہ کام سرانجام دیا تھا۔پولیس نے اس سلسلے میںکیس ایف آئی آر زیرنمبر 47/2018 زیر دفعہ419 آر پی سی درج کر کے تحقیقات شروع کرکے مذکورہ شخص کو گرفتارکیا۔ یہاں یہ بات غور طلب ہے کہ مذکورہ شخص نہ ہی پولیس محکمہ میں اور نہ ہی تھانہ پولیس صورہ میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے ،خود کو پولیس اہلکار تصور کرنے کا مقصد یہی تھا ہے کہ معززلوگوں کو دھوکہ دہی دیکر پیسے وصول کرنا تھا اورخاص کر اُن لوگوں کو جن کے کچھ رشتہ دار وں کو پولیس نے کسی جرائم میں گرفتار کئے ہوں۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ ایسے نقلی ٹھگ نما افراد سے ہوشیار رہے اور اگر کسی وقت کوئی بھی شخص آپ کو کسی افراد خانہ کوچھڑانے کیلئے پیسوں کی مانگ کریں تو اُس صورت میں ایس۔ ڈی پی او حضرتبل سرینگر کے فون نمبر 9596770517 ، ایس ایچ او صورہ 9596770587 یا تھانہ پولیس صورہ سرینگر کے فون نمبر9596770867 پر رابط قائم کریں۔