سرینگر//محکمہ ناپ تول کی ایک ٹیم نے جوائنٹ کنٹرولر کی قیادت میں ایک ٹیم نے صورہ میں قائم ادویات فروخت کرنے والے دکانداروں پر صارفین کی شکایت پر چھاپے مارے۔صارفین کی اس شکایت کے بعد کہ صورہ اسپتال کے اردگرد ادویات فروخت کرنے والے دکانداروں کے ادویات اور مریضوں کو فروخت کئے جانے والے سامان پر واضح طور پر قیمت درج نہیں ہوتا ہے۔ محکمہ ناپ تول کے جوئنٹ ڈائریکٹر نے ہفتے کو صورہ میں چھاپہ مار کر دو بین الاقوامی کمپنیوں بی ڈی انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ گڑگائوں ہریانہ اور کووڈین ہیلتھ کیئر پرائیوٹ لمیٹیڈپر لیبنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ واضح رہے کہ محکمہ ناپ تول کے قوانین کے مطابق وادی میںادویات فروخت کرنے والی کمپنیوں کو قیمت اور تاریخ معیاد موٹے الفاظ میں مشتہر کرنے ہوتے ہیں۔