سرینگر// پولیس نے صورہ میں نقب زنوں کے غیر ریاستی گروہ کو پکڑ کر ان کی تحویل سے چوری شدہ سامان ضبط کیا ۔صورہ اور اسکے ملحقہ علاقوں میںگذشتہ کئی عرصہ سے پولیس کو چوری کی وارداتوں کی شکایات مل رہی تھیں ۔پولیس نے چوروں کو پکڑنے کیلئے ایس ایچ او صورہ کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نے تحقیقات شروع کی اور غیر ریاستی شخص رابل سردار والد وہاب سردار ساکن رضا پور بنگال حال الٰہی باغ کو پکڑ لیا ۔مذکورہ چور سے پوچھ تاچھ کے بعد پولیس نے اس کے دیگر 2ساتھیوں محمد شیخ ولد عبدل شیخ ساکن بالی گنگا بنگال حال الٰہی باغ اور مختارالرحمان ولد عبدالمالک شیخ ساکن نئی دلی حال الٰہی باغ صورہ کو بھی پکڑ لیا ۔پولیس نے ان کی نشاہدہی پر سونے کے زیوارت ،تانبے کے برتن اور الیکڑانک اشیاء برآمد کیں ۔پولیس نے چوروں کے خلاف کیس درج کئے ہیں۔