سرینگر//گورنمنٹ ایمپلائز کانفرنس کے اور نگوا سکمز کے صدر اشتیاق بیگ نے انجمن کے ساتھ وابستہ ایک ملازمہ عصمت آراء کی وفات پر رنج وغم کااظہار کیا ہے۔ اشتیاق بیگ نے سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا موصوفہ ایک فرض شناس اور عوام دوست شخصیت کی مالک تھیں۔ دریں اثنا اشتیاق بیگ کی صدارت میں سکمز کے ریسپشن ہال میںایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں کم وبیش تمام عملہ بشمول فیلکٹی ممبران نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر مرحومہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے طبی ادارے کے تئیں ان کی خدمات کو سراہا گیا۔ اجلاس میں اور لوگوں کے علاوہ عبدالرحمان بٹ، غلام نبی لاوے، احمد اللہ وانی ، فیاض احمد وانی، محمدرمضان ، عابد حسین ، غلام محمد حجام فیاض احمد شیخ ، بلال احمد گنائی، غلام نبی پرے ، منظوراحمد ، شبیر حسین اور اظہر مجروح نے شرکت۔مرحومہ کے حق میں اجتماعی فاتحہ خوانی 26فروری سوموار کولال بازار میں انجام دی جائے گی جس کیلئے نگوا کی طرف سے ٹرانسپورٹ سہولیات بھی دسیتاب رکھی جائے گی۔