ارشاداحمد
سرینگر//صورہ میں سبزی منڈی کے قریب جمعہ کو ایک اے۔ٹی ۔ایم گارڈ کو مردہ پایاگیا۔محمدمظفرککروولدعبدالخالق ساکن احمداکدل لالبازار جمعہ کی صبح گھر سے جے کے بینک کے اے ٹی ایم کیبن کی ڈیوٹی کیلئے نکلالیکن صورہ میں سبزی منڈی کے قریب غش کھاکرگرپڑا۔اس موقعہ پرمقامی لوگوں نے پولیس تھانہ صورہ کواطلاع دی،جن کی پارٹی نے موقعہ پرپہنچ کر گارڈ کو سکمزمنتقل کیاجہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قراردیا۔پولیس کے مطابق مذکورہ گارڈ گھر سے صبح ڈیوٹی کیلئے نکلاتھا۔اس نے ایک بیگ میں کھانے کاڈبہ،پانی کی بوتل اور فون چارجر لایاتھا،تاہم سبزی منڈی کے قریب غش کھاکرگرپڑا،جسے اسپتال میں مردہ قراردیاگیا۔پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعدلاش وارثوں کے سپردکی۔اس سلسلے میں 174 کے تحت مزید کارروائی کو انجام دیا جائے گا۔ ادھر خبررساں ایجنسی اے پی آئی کے مطابق سونہ وار سرینگر کے ہوٹل میں مقیم 62سالہ دہلی کی خاتون سیاح حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوگئی ۔سونہ سرینگر کے ہوٹل فور پوئنٹ میں دہلی کی خاتون سیاح ویناآہوجانے سینے میں درد محسوس کیا۔مذکورہ خاتون کوفوری طور پراسپتال پہنچایاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے نعش کواپنی تحویل میں لے کرقانونی ضابطے پورے کئے اور میت دہلی پہنچانے کے لئے اقدامات شروع کردیئے ۔