سرینگر // ہاکورہ اننت ناگ میں 3جنگجوئوں کی ہلا کت کے پیش نظر کوکر ناگ اور صورہ میں کل تیسرے روز بھی تعزیتی ہڑتال رہی ۔ محمد عیسیٰ فاضلی کی یاد میں صو رہ ، احمد نگر، زکورہ ،الیٰ باغ ،نوشہرہ ،بژ ھ پورہ اور اس کے مضافات میں تمام دکانیں اور کارو باری ادارے بند رہے جبکہ ٹرانسپورٹ سر گرمیاں معطل رہیں۔ تاہم پرائیوٹ ٹرانسپورٹ جزوی طور پر چلتا رہا۔ادھرعارف بلوچ کے مطابق ککر ناگ کے مختلف حصوں بشمول زلنگام اور وائیلو میں دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت جزوی طور پر معطل رہی۔اس دوران ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظرضلعی انتظامیہ نے بدھ کوبھی ڈگری کالج گاندربل میں درس وتدریس کاعمل معطل رکھا۔ادھر القاعدہ کی ذیلی تنظیم انصار غزوۃ الہند نے دعویٰ کیا ہے کہ ہاکورہ مسلح تصادم میں جاں بحق ہونے والے تیسرے جنگجو کا تعلق بھارت کے جنوبی شہر حیدرآباد سے تھا۔ غزوۃ الہند نے مذکورہ مہلوک جنگجو کی شناخت محمد توفیق کے بطور کرلی ہے۔