عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کو کہا کہ آنے والے کھیر بھوانی میلے اور امرناتھ یاترا کے محفوظ اور ہموار انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات کیے جائیں گے۔عبداللہ نے گاندربل کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا”ہم نے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں، جہاں تک سیکورٹی کا تعلق ہے، تمام انتظامات کیے جائیں گے، ہماری کوشش ہوگی کہ پہلے ماتا کھیر بھوانی میلہ کامیاب ہو، اور پھر سونمرگ اور پہلگام کے دونوں راستوں سے امرناتھ یاترا ہو، ہم چاہتے ہیں کہ تمام یاتری بحفاظت واپس لوٹیں،” ۔انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا، ممکنہ طور پر میلہ کشمیر کے لیے ایک اہم مذہبی تقریب ہے۔ جون کے پہلے ہفتے میں منایا جاتا ہے۔ سالانہ امرناتھ یاترا 3 جولائی سے شروع ہوگی۔پہلگام حملے کے سیاحت پر اثرات کے بارے میں پوچھے جانے پر، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت سیاحت کے شعبے کی بحالی پر کام کرنے سے پہلے صورتحال کے مستحکم ہونے کا انتظار کرے گی۔انہوں نے کہا ” سیاحت کے بارے میں کچھ نہیں کر رہے ہیں، پہلے صورتحال کو مستحکم ہونے دیں، پھر ہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھیں گے اور ایک پروگرام کے تحت سیاحت کی بحالی کے لیے اقدامات کریں گے‘‘۔انہوں نے کہا”اچھی بات یہ ہے کہ جموں کشمیرسے باہر ٹور آپریٹرز بھی اسے بحال کرنا چاہتے ہیں، کچھ گروپس نے آنا شروع کر دیا ہے، لیکن یاترا کو پرامن طریقے سے گزرنے دیں، پھر ہم سیاحت پر توجہ دیں گے۔”چیف منسٹر نے گاندربل میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کیا۔”باکورا، گاندربل میں واٹر سپلائی سکیم اور پاندچھمیں ایک اولڈ ایج ہوم کا افتتاح کیا۔عبداللہ نے صفا پورہ میں گورنمنٹ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سائنس بلاک کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔