سرینگر//ملک کے باقی ریاستوں کی طرح وادی کشمیراور لداخ میں 69ویں یوم جمہوریہ 2018ءکی تقریبات منائی گئیں اور سب سے بڑی تقریب سرینگر کے تاریخی شیر کشمیر کرکٹ سٹیڈیم میںمنعقد ہوئی جہاں مال، حج اور اوقاف کے وزیر عبدالرحمان ویری نے قومی جھنڈا لہراکر مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔مارچ پاسٹ میںجموں وکشمیر پولیس،جے کے آر مڈ پولیس،سی آر پی ایف، لیڈیز پولیس،فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ،فارسٹ پروٹیکشن فورس،این سی سی کیڈٹس، آئی ڈی بی پی ، بی ایس ایف کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا¿ وطالبات نے حصہ لیا۔ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان، آئی جی بی کشمیر منیر احمد خان، آئی جی پی کرائم سید جاوید مجتبیٰ گیلانی ، ڈپٹی کمشنر سرینگرسید عابد رشید شاہ ، سول و پولیس انتظامیہ کے سینئر افسران ، پیرا ملٹری فورس اور لوگوں کی بڑی تعداد اس موقعہ پر موجود تھی۔
بڈگام :بڈگام میں ضلع سپورٹس سٹیڈیم میں یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد ہوئی جہاں وزیرزراعت غلام نبی لون ہانجورہ نے قومی پرچم لہرا کر مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔مارچ پاسٹ میںجموں وکشمیر پولیس،جے کے آر مڈ پولیس،،سی آر پی ایف،ہوم گارڈس ،این سی سی کیڈٹس کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا¿ وطالبات نے حصہ لیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہاکہ پی ڈی پی ۔ بی جے پی مخلوط سرکار جس کی قیادت وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کر رہی ہےں ریاست کی کلہم ترقی کے لئے وعدہ بند ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے جائز مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں تمام تر کوششیں کی جارہی ہےں اور حکومت نوجوانوں کے مسائل حل کرنے کو ترجیح دے رہی ہے تاکہ بے روزگاری اور ناخواندگی کا قلع قمع کیا جاسکے اور ریاست میں امن و سکون کا ماحول قائم رہے۔
اننت ناگ: اننت ناگ میں گورنمنٹ ڈگری کالج کھنہ بل میں سب سے بڑی تقریب منعقد ہوئی جہاں دیہی ترقی ، پنچایتی راج ،قانون و انصاف کے وزیر عبدالحق خان نے قومی جھنڈالہرا کر مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔مارچ پاسٹ میںجموں وکشمیر پولیس،آئی آر پی،سی آر پی ایف،ڈسٹرکٹ لیڈیز پولیس،فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ،ایس پی او ڈسٹرکٹ پولیس ،این سی سی کیڈٹس کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا¿ وطالبات نے حصہ لیا۔اس موقعہ پر محکمہ اطلاعات اور سکولی بچوں نے تمدنی پروگرام پیش کیا۔ایم ایل اے ایچ ایس بُگ ، ڈپٹی کمشنر ڈی آئی جی ساوتھ کشمیر، ایس ایس پی و دیگر سول اور پیرا ملٹری افسران کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد اور بچوں نے تقریب میں حصہ لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے لوگوں کو یوم جمہوریہ کہ مبارک باد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ مخلوط سرکار کی کوششوں کے نتیجے میں مرکزی سرکار نے تمام شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے ایک نمائندہ مقرر کیا ۔ وزیر نے کہاکہ ریاست کی تعمیر و ترقی کے لئے امن اور بھائی چارہ یقینی بنانا ضروری ہے۔کشمیرعظمیٰ کے ڈورو کے نامہ نگار عارف بلوچ کے مطابق ڈورو شاہ آباد ایس ڈی ایم ڈورو عمر شفیع نے جھنڈا لہرا کر پریڈ پر سلامی لی ۔اس موقعہ پر اسکولی بچوںنے کلچرل پروگرام کو پیش کیا ۔تقریب کے اختتام پر ایس ڈی ایم نے بہتر کارگردی دکھانے والے آفسران اور بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔
کپواڑہ:کپواڑہ میں ڈسٹرکٹ پولیس لائینز میں سب سے بڑی تقریب منعقد ہوئی جہاں سماجی بہبود ، اے آر آئی اینڈ ٹریننگز کے وزیر سجاد غنی لون نے پرچم لہراکر مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔مارچ پاسٹ میںجموں وکشمیر پولیس،جے کے آر مڈ پولیس،آئی آر پی،سی آر پی ایف، ایف اےنڈ ای ایس،ایف پی ایف ،این سی سی ،ضلع پولیس کا براس بینڈ ، تھرڈ جے کے لائف انفنٹری کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا¿ وطالبات نے حصہ لیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ہمیں جمہوری نظام اور اس کے اداروں کا احترام کرنا چاہئے تاکہ ہم لوگوں کے مسائل حل جمہوری طریقے سے حل کرنے کے اہل ہوں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ہند نے ریاست میں ترقیاتی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کے لئے 80,000ہزار کروڑ روپے کا ایک ترقیاتی پیکیج واگذار کیا ۔
پلوامہ:ضلع پلوامہ میں 69واں یوم جمہوریہ روایتی جوش وخروش اورحب الوطنی کے جذبے سے منایا گیا۔اس سلسلے میں ضلع میں سب سے بڑی تقریب ڈسٹرکٹ پولیس لائینز میں منعقدہوئی جہاں ترقیاتی کمشنرغلام محمد ڈار نے قومی پرچم لہرایا اورپریڈ پر سلامی لی جس میں جے کے پی،جے کے اے پی،آئی آر پی،سی آر پی ایف اورفائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے علاوہ سکولی بچوں کی ٹکڑیوں نے شرکت کی۔جب کہ ایس ایس پی پلوامہ محمد اسلم اور سول انتظامیہ کے آفیسران کے علاو ہ پولیس آفیسران بھی تقریب میں موجود تھے۔اس موقعہ پرترقیاتی کمشنر نے یوم جمہوریہ کی تقریب منانے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ضلع میں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کا تفصیلی خلاصہ پیش کیا۔انہوںنے ضلع میںامن وقانون کی برقراری کے لئے سول انتظامیہ اور پولیس کی ستائش کی۔ترقیاتی کمشنر نے ضلع کے عوام کی امن وامان کی برقراری کے لئے بھرپور تعاﺅن دینے کی اپیل کی تاکہ ضلع کی ہر بستی میں ترقیاتی کاموں میںسرعت لائی جاسکے۔تقریب کے دوران محکمہ اطلاعات اوریوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی طرف سے رنگارنگ اورثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔
کولگام: کولگام میں یوم جمہوریہ کی تقریب گورنمنٹ ڈگری کالج میں منعقد ہوئی جہاںتعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر نے قومی جھنڈا لہرا کر مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔مارچ پاسٹ میںڈسٹرکٹ پولیس،آئی آر پی،سی آر پی ایف،فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈسٹرکٹ ہوم گارڈس،این سی سی کیڈٹس کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا¿ وطالبات نے حصہ لیا۔تقریب پر ممبر پارلیمنٹ نذیر احمد لاوے ، ایم ایل اے ڈی ایچ پورہ ، عبدالمجید پڈر، ڈپٹی کمشنر ایس ایس پی ، سول و پیرا ملٹری افسران کے علاوہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرنے لوگوں کو یوم جمہوریہ کی مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ موجودہ حکومت کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ ریاست ترقی کے منازل طے کر رہی ہے تاہم انہوں نے امن و امان کے ماحول کو قائم رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے بہت ضروری ہے ۔نوجوانوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ نوجوان ریاست کا اہم اثاثہ ہے جنہیں روشن مستقبل حاصل کرنے کے لئے بہتر رہبری اور رہنمائی کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں قابلیت اور صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ۔انہیں تدریسی و غیر تدریسی عمل میں ریاستی حکومت تمام سہولیات بہم رکھنے کی کوششیں کر رہی ہے۔ریاست میںترقیاتی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر نے کہاکہ صحت ، تعلیم ، سڑک رابطے ، پینے کے صاف پانی و دیگر سیکٹروں میں ریاستی حکومت نے کئی اہم پروجیکٹوں پر کام شد و مد جاری رکھا ہے اور ا س کے ثمر آور نتائج زمینی سطح پر نظر آنے لگے ہیں۔
بارہمولہ:بارہمولہ میں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں باغبانی کے وزیر سید بشارت بخاری نے قومی جھنڈالہرا کر مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔پریڈ میں ڈسٹرکٹ پولیس ،سی آر پی ایف، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اورسکولی طلبا¿ وطالبات نے حصہ لیا۔ڈی ڈی سی بارہمولہ ڈاکٹر ناصر احمد نقاش ، ڈی آئی جی نارتھ کشمیر وی کے بریڈی ، ایس ایس پی میر امتیاز ، اے ڈی سی فاروق احمد بابا، تمام ضلع افسران کے علاوہ معزز شہریوںنے تقریب میں حصہ لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے ملک کی تیز تر ترقی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے لئے قومی یگانگت ، بھائی چارے اور امن و امان ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ ان خوبیوں کی بدولت ملک مضبوط اور عظیم بنانے میں مدد ملتی ہے۔ تقریب میںرنگارنگ تمدنی پروگرام بھی پیش کئے گئے۔اوڑی میں کشمیر عظمی کے نامہ نگار ظفر اقبال کے مطابق سب ڈویژنل مجسٹریٹ اوڑی ڈی ساگر ڈائفوڈ نے منی سٹیڈیم اوڑی میں ترنگا لہرایااور پریڈ پر سلامی لی ۔اس موقعہ ایس ڈی پی او اوڑی جاوید احمد،تحصیلدار اوڑی کے علاوہ اوڑی اور بونیار تحصیل کے تمام آفسران موجود تھے جبکہ تقریب کے دوران مختلف سکولوں کے بچوں نے رنگا رنگ تمدنی پروگرام پیش کئے۔
بانڈی پورہ:بانڈی پورہ میں سب سے بڑی تقریب شیر کشمیر سٹیڈیم بانڈی پورہ می منعقد ہوئی جہاں امور نوجوان و کھیل کو د کے وزیر مولوی عمران رضا انصار ی نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔مارچ پاسٹ میںجموں وکشمیر پولیس،جے کے آر مڈ پولیس،آئی آر پی،سی آر پی ایف،فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ،این سی سی کیڈٹس کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا¿ وطالبات نے حصہ لیا۔کشمیر عظمیٰ کے نامہ نگار عازم جان کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے یوم جمہوریہ کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس دن کو بہتر طریقے پر منانے کے سلسلے میں ریاست میں امن اور ترقی و خوشحالی کو یقینی بنانا ہوگا اور اس سلسلے میں لوگوں کا تعاون بہت ضروری ہے ۔اس موقعہ پر ایک تمدنی رنگا رنگ پروگرام پیش کیا گیا۔
گاندربل:گاندربل میں صحت ، طبی تعلیم ، سماجی بہبود کی وزیر مملکت آسیہ نقاش نے قومی جھنڈا لہرا یا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔مارچ پاسٹ میںڈسٹرکٹ پولیس،جے کے آر مڈ پولیس،آئی آر پی،سی آر پی ایف ،ہوم گارڈس ، ایس پی اوز کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا¿ وطالبات نے حصہ لیا۔ایم ایل اے گاندربل شیخ اشفاق جبار، ڈپٹی کمشنر گاندربل ڈاکٹر پیوش سنگلا ، ایس ایس پی گاندربل فیاض احمد لون، فوج کے افسران ، ضلع افسران اور معزز شہریوں نے تقریب میں حصہ لیا۔اس موقعہ پر ایک تمدنی رنگا رنگ پروگرام پیش کیا گیا۔کشمیرعظمیٰ کے کنگن کے نامہ نگار غلام نبی رینہ کے مطابق سخت سکےورٹی بندوبست کے بےچ ڈگری کالج کنگن مےں ےوم جمہورےہ کی تقرےب منعقد کی گئی جس مےں سب ڈویژونل مجسٹرےٹ کنگن معراج الدےن شاہ نے قومی پرچم لہرا کر مارچ پاسٹ پر سلامی لی ۔ اس موقعے پر تقرےب مےں پولےس اور سےول انتظامےہ کے افسران کے علاوہ لوگوں نے شرکت کی جبکہ طلباءو طالبات نے رنگا رنگ تمدنی پروگرام پےش کئے ۔
شوپیاں:شوپیاں میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ ، امداد و باز آبادی اور تعمیر نو کے وزیر جاوید مصطفی میر نے قومی جھنڈا لہرا یا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔مارچ پاسٹ میںڈسٹرکٹ پولیس، سی آر پی ایف ، فارسٹ پروٹیکشن فورش ، ہوم گارڈس کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا¿ وطالبات نے حصہ لیا۔اس موقعہ پر ایک تمدنی رنگا رنگ پروگرام پیش کیا گیا۔
لیہہ:لیہہ کے تاریخی پولو گراﺅنڈ میںسی ای سی ، ایل اے ایچ ڈی سی لیہہ ڈاکٹر سونم داوا لومپو نے قومی جھنڈالہرا کر مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔پریڈ میں پولیس ، پیرا ملٹری ، این سی سی اورسکولی طلبا¿ وطالبات نے حصہ لیا۔اس موقعہ پر تمام ایگزیکٹیو کونسلر ، کونسلر ، ڈی سی لیہہ ، ایس ایس پی لیہہ ، اعلیٰ سول و آرمی افسران ، سیاسی ، مذہبی اور سماجی تنظیموں کے لیڈران موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای سی نے بابا صاحب امبید کر کی طر ف سے مرتب شدہ آئین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس آئین کی بدولت ہندوستان کے ہر ایک شہری کو سماجی و مذہبی آزادی حاصل ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہمیں اپنے آئین کا احترام کرنے کا عہد کرنا چاہیئے اور اپنے ہم وطنوں کی خدمت کرنے میں کبھی بھی دقیقہ فرو گذاشت نہ کریںتبھی ممکن ہے کہ ریاست ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہو۔اس موقعہ پر ایک تمدنی رنگا رنگ پروگرام پیش کیا گیا۔
کرگل:ضلع کرگل میں زبردست برفباری اورشدت کی سردی کے باوجود یوم جمہوریہ کی تقریب پورے جوش خروش اورحب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منائی گئی۔جس دوران لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے چیرمین اور چیف ایگزیکٹیو کونسلر کرگل کاچو احمد علی خان نے کھری سلطان چوسپورٹس سٹیڈیم میں قومی ترنگا لہرایا اور پریڈ پر سلامی لی جس میں جموں کشمیر پولیس،این سی سی اور سول وپولیس بینڈ کے علاوہ بھاری تعداد میں سرکاری اور پرائیوٹ سکولی بچوں کی ٹکڑیوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر کاچو احمد علی نے ترنگا لہرانے کے بعد خطاب کے دوران ضلع کے لوگوں کو 69ویں یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی۔انہوںنے ملک کے آئیں اوراستحکام کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو یاد کرکے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔انہوںنے سرحدوں کی حفاظت کے لئے پولیس اورنیم فوجی اہلکاروں کی جرا ¿ ت شجاعت کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔کاچو احمدعلی نے زوجیلا ٹنل پروجیکٹ کے لئے 6809کروڑ روپے منظور کرنے کےلئے وزیر اعظم نریندر مودی،وزیر برائے شہری ہوابازی اشوک گجاپتی راجو ،مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹ نتن گڈکری،وزری اعلیٰ محبوبہ مفتی اور چیرمین قانون ساز کونسل حاجی عنایت علی کا شکریہ ادا کیا۔
نئی دہلی:نئی دہلی میں حکومت جموں وکشمیر کے پرنسپل ریذیڈنٹ کمشنرراکیش کمار گپتا نے69 ویں یوم جمہوریہ کے موقعہ پر جے کے ہاو¿س،5 پرتھوی راج روڈ، نئی دہلی میں قومی جھنڈا لہرایا۔اس موقعہ پر جموں وکشمیر آرمڈ پولیس کے ایک دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقعہ پر نئی دہلی میں مقیم حکومت جموں وکشمیر کے افسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راکیش کمار گپتا نے شرکائے تقریب کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ملک کی کثرت میں وحدت کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔بعد میں گپتا نے کشمیر ہاو¿س میں تعینات افسران اور ملازمین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔