محمد تسکین
بانہال// صوبہ جموں میں موسمی خرابی کے باعث سکول ایجوکیشن جموں نے آج یعنی پیر 25اگست کے روز تمام سرکاری و نجی سکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے ۔جوائنٹ ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے ’’ناقص اور خراب موسمی حالات کے پیش نظر، یہ حکم دیا جاتا ہے کہ جموں ڈویژن میں تمام سرکاری اور نجی سکول آج یعنی 25اگست کو بند رہیں گے‘‘۔