سرینگر // صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے کل حضرت شیخ حمزہ مخدومؒجو عرف عام میں مخدوم صاحبؒ کے نام سے جانے جاتے ہیں کی زیارت گاہ ،گنپت یار میں گنیش مندر اور گرودوارہ چھٹی پادشاہی رعناواری کادورہ کیا اورماہ رمضان کے آغاز پرمسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے مخدوم صاحب زیارت کی انتظامیہ سے ملاقات کی اوررمضان کے مقدس مہینے کے لئے رکھے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔صوبائی کمشنرنے گرودوارہ چھٹی پادشاہی اور گنپت یار مندر میں منعقدہ تقاریب میں حصہ لیا اور تہوار کے دنوں میں آنے والے عقیدت مندوں کے لئے رکھی جانے والی سہولیات کاجائزہ لیا۔انہوںنے کہا کہ آج کے تہوار ہم آہنگی اور بھائی چارے کے ساتھ منائے جارہے ہیں ۔نہوں نے کہا کہ یہ تہوار لوگوں میں محبت کے بندھن کو مستحکم کرتے ہیں اور جموں و کشمیر میں ہم آہنگی کی پرورش کرتے ہیں۔ دورے کے دوران ان مقامات کی کمیٹیوں نے صوبائی کمشنر کو اپنے مسائل اور مطالبات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے یہ یقین دہانی کرائی کہ ان کی تمام حقیقی شکایات کو ترجیحی طور پر حل کیا جائے گا۔