سرینگر//صوبائی کمشنر پانڈورانگ پولے،نے سنیچرکو سرینگر میں ٹرٹیئری کیئر اسپتالوں اور وزیراعظم کیرکووِڈ کے ڈی آرڈی اواسپتال کا دورہ کیااور کووِڈکی روکتھام کیلئے کئے گئے انتظامات کاجائزہ لیا۔صوبائی کمشنر نے ایس ایم ایچ ایس اسپتال،لل دید اسپتال،ہڈیوں اورجوڑوں کے اسپتال برزلہ اور ڈی آر ڈی اواسپتال کھنموہ کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ پرنسپل میڈیکل کالیج ڈاکٹر سامعہ رشید،صوبائی کنٹرول روم کے حکام اور دیگرافسراں تھے۔اس دوران صوبائی کمشنر نے میڈیکل سپرانٹنڈنٹوں کو ہدایت دی کہ وہ کوروناکی نئی قسم اومیکرون کے پیش نظر تمام مریضوں اورتیمارداروںکاکووِڈ ٹیسٹ کرائیں ۔صوبائی کمشنر نے افسروں سے کہا کہ اومی کرون وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اِسے روکنے کیلئے ٹیسٹوں کی روزانہ تعداد میں اضافہ کیا جائے۔انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ اسپتالوں میں طبی ونیم طبی عملہ کے علاوہ مریضوں اور تیمارداروں کے ماسک پہننے کو یقینی بنائیں ۔اس دوران پرنسپل میڈیکل کالج سرینگرڈاکٹر سامعہ رشید کو صوبائی کشمنر کوسرینگرمیں اعلیٰ طبی اداروں کے کام کاج کی جانکاری دی۔صوبائی کشمنر نے اسپتالوں میں مریضوں کو دستیاب سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔