سرینگر//جھیل ڈل میں سکونت پذیر لوگوں کی باز آبادکاری کے منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لئے صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان کی صدارت میں لائوڈا کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ کے دوران جھیل ڈل علاقے سے منتقل کئے جارہے کنبوں کے لئے پلاٹوں کی فراہمی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ آبی نائوپورہ اور آبی کارپورہ میںڈھانچوں کے بدلے پلاٹ فراہم کئے جائیں گے جو کہ ڈل ڈیولپمنٹ پروگرام اور لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت ہٹائے جارہے ہیں۔میٹنگ میں یہ جانکاری بھی دی گئی کہ پلاٹ ضرورت اورڈل علاقے سے منتقل کئے جارہے لوگوں کی سہولیات کے مدنظر الاٹ کئے جارہے ہیں۔میٹنگ کے دوران جھیل ڈل کے علاقوں میں رہنے والے کنبوں کو رکھ آرتھ میں پلاٹ فراہم کرنے کے سلسلے میں کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔