سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے کل ایک میٹنگ کے دوران جہلم فلڈ سپل چینل پر ہورہے کام اور حصول اراضی معاملات کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل کمشنر کشمیر،ڈپٹی کمشنر سرینگر،کلکٹر لینڈ اکیوزیشن ،محکمہ فلڈ کنٹرول وآبپاشی اوردیگر آفیسران میٹنگ میںموجود تھے جبکہ بڈگام اوربانڈی پورہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر وں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ فلڈ سِپل چینل پروجیکٹ 399.29کروڑ روپے کی لاگت سے ہاتھ میں لیاگیا اوریہ ضلع سرینگر اوربڈگام سے ہوتے ہوئے بانڈی پورہ ضلع کے کئی علاقوں سے گذرتی ہے اوریہ 1759کنال اراضی پر محیط ہے۔صوبائی کمشنر کو پروجیکٹ کی موثر عمل آوری میں حائل رکائوٹوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی۔انہوںنے متعلقین کو ہدایت دی کہ وہ ان معاملات کو فوری طو رنپٹائیں تاکہ پروجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کیاجاسکے۔انہوںنے متعلقہ آفسروں کو ہدایت دی کہ وہ حصول اراضی سے متعلقہ دستاویزات فوری طور سے اُن کے دفتر بھیج دیں تاکہ تین دن کے اندر اندر مالکان کو معاوضہ دیاجاسکے۔