سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے کل ایک میٹنگ طلب کرکے دریائے جہلم میں ڈریجنگ کے کام کاجائزہ لیا۔میٹنگ میں ایڈیشنل کمشنر کشمیر،ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر اورمتعلقہ محکموں کے آفیسران وانجینئر صاحبان موجود تھے۔ریچ ڈریجنگ لمیٹیڈ کے نمائندوں نے جانکاری دی کہ 17لاکھ مکعب میٹر کے ہدف میںسے اب تک 4.25لاکھ مکعب میٹر رقبے کی ڈریجنگ مکمل کی گئی ہے۔انہوںنے کہا کہ اس طرح جہلم کی وسعت بڑھائی گئی ہے ۔صوبائی کمشنر نے پنزی نارہ میں درختوں کو کاٹنے اورملبہ کو ٹھکانے لگانے کے بارے میں تفصیلات طلب کیں۔صوبائی کمشنر نے ریچ ڈریجنگ کے نمائندوں کواپنے کام میں سرعت لاکر اس کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اُ ن کے مسائل حل کرنے کا یقین دلایا۔