اننت ناگ//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے اننت ناگ میں صوبائی اور ضلع آفیسران کے علاوہ سول سوسائٹی اورٹریڈڑس کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران عوام سے جڑے معاملات اورماہ رمضان کے سلسلے میں تیاریوں کاجائزہ لیا۔میٹنگ میں ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ،ایس ایس پی اننت ناگ،ڈائریکٹر ایجوکیشن ،خوراک امور صارفین وعوامی تقسیم کاری کے آفیسران ،لوکل باڈیز اورضلع آفیسران کے علاوہ اوقاف کمیٹیوں ،سول سوسائٹی کے ممبران،سرکردہ شہریوں اور صحافتی برادری نے شرکت کی۔اس موقعہ پر سول سوسائٹی کے ممبران اور تاجروں نے بجلی کی سپلائی میں بے قاعدگی ،پینے کے پانی،صفائی ستھرائی اورصحت سہولیات کے علاوہ اسٹریٹ لائٹس کے معاملات اُٹھائے۔صوبائی کمشنر نے متعلقہ آفیسران کو ان معاملات کے حل کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔صوبائی کمشنر نے ضلع آفیسران کو ماہ رمضان کے دوران لوگوں کے لئے بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوںپر اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔صوبائی کمشنر نے کہا کہ سول سوسائٹی کو امن اورترقی کے لئے اپنا بھرپور تعاﺅن دینا چاہیے۔میٹنگ کے دوران صوبائی کمشنر نے عوامی مسائل کے حل کے لئے ایک لائحہ عمل ترتیب دینے کی ضرورت پر زوردیا۔منشیات کی بدعت پر روک تھام کےلئے کئے جارہے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے ایس ایس پی اننت ناگ نے کہا کہ ضلع میں منشیات کی لت چھڑانے کے لئے پہلے ہی مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو کہ پوری طرح کام کرتا ہے جہاں 800مریضوں کا علاج ومعالجہ ہورہا ہے اور انہیں ادویات دی جارہی ہیں۔صوبائی کمشنر نے منشیات کی روکتھام کے لئے میڈیا سے تعاﺅن طلب کیا تاکہ سماج کو نشیلی اشیا¿ سے پاک بنایا جاسکے۔صوبائی کمشنر نے آفیسران پر زوردیا کہ وہ دور افتادہ علاقوں کادورہ کریں اوروہاں لوگوں کو درپیش مشکلات اورشکایات کاازالہ کرنے کے لئے اقدامات کریں۔بعد میں صوبائی کمشنر نے ضلع ہسپتال کاد ورہ کیا اورہسپتال میں دستیاب سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔اس موقعہ پر انہوںنے مریضوں اور ڈاکٹروں کے علاوہ نیم طبی عملے کے ساتھ بھی بات چیت کی۔