سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے نے شب معراج اورشیو راتری کے موقعہ پر جموںوکشمیر کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے جو پورے ملک میں جوش و خروش کے ساتھ منائے گئے۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر کشمیر نے شنکر آچاریہ مندر میں حاضری دی اور جموںوکشمیر اور پوری قوم کی اَمن اور خوشحالی کے لئے دعاکی۔انہوں نے کہا کہ یہ موقع متنوع برادریوں میں بھائی چارے ، یکجہتی اور ہم آہنگی کا در س دیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شنکر اچاریہ اور دیگر مختلف مندروں میں شردھالوئوں کی سہولیت کے لئے تمام سہولیات دستیاب کی گئی ہیں۔دریں اثناء ایس ایم سی میئر نے بھی شنکر اچاریہ مندر کا دورہ کیا اور شردھالوئوں سے بات چیت کی اور انہیں اَپنی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔اِس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ مقامی اور غیر مقامی شردھالوئوں کی ایک اچھی تعداد نے مندر کا دورہ کیا ہے اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ آنے والے برسوں میں تعداد میں اِضافہ ہوگا۔سرینگر کے دیگر مندروں بشمول شری ہنومان مندر ، شری گنپت یار مندر وغیرہ میں بھی مقامی پنڈت برادری نے مہاشو راتری منائی ۔