صوبائی کمشنرکی جموں سمارٹ سٹی لمیٹڈ بورڈ میٹنگ کی صدارت | خانپور میں ویسٹ ٹو وانڈر پارک کی تعمیر کی منظوری دی گئی

Towseef
2 Min Read

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//ڈویژنل کمشنر جموں اور چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز، جموں سمارٹ سٹی لمیٹڈ، رمیش کمار نےاپنے دفتر میں بورڈ کی میٹنگ کی صدارت کی۔بورڈ آف ڈائریکٹرز بشمول ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آنند جین، ڈپٹی کمشنر جموں،وائس چیئرمین جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی،اے سی ای او جے ایم آر ڈی اے اور جموںسمارٹ سٹی لمیٹیڈکے دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔دیونش یادو، سی ای او، جے ایس سی ایل نے ایجنڈا کے آئٹمز کو بحث، توثیق اور منظوری کے لیے بورڈ کے سامنے پیش کیا۔اجلاس کے دوران چیئر کو توی ریور فرنٹ پراجیکٹ پر کام کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ بتایا گیا کہ توی ریور فرنٹ کے ترقیاتی منصوبے کے بائیں اور دائیں کناروں پر 88 فیصد سے زیادہ فزیکل پیش رفت ہو چکی ہے۔ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے صوبائی کمشنرنے ڈائریکٹر پروجیکٹس کو ہدایت کی کہ وہ بالترتیب 30 دسمبر 2024 اور 15 جنوری 2025 تک بائیں اور دائیں کنارے پر کام مکمل کریں۔بورڈ کے اراکین نے اس کی منظوری اور توثیق کے لیے ایجنڈے کے آئٹمز میں درج دیگر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔بورڈ نے خانپور نگروٹہ میں ویسٹ ٹو وانڈر پارک کی تعمیر کو منظوری دی۔ مبارک منڈی جموں میں ہیریٹیج کیفے ٹیریا کم ریسٹورنٹ کے لیز کی بنیاد پر مینجمنٹ، آپریشن اور دیکھ بھال کی آؤٹ سورسنگ پر بھی بات چیت ہوئی۔

Share This Article