جموں//ڈویژنل کمشنرجموں ڈاکٹرایم۔کے بھنڈاری نے ڈپٹی کمشنروں، خوراک وسپلائزاور امورِ صارفین کے حکام کی منعقدہ ایک میٹنگ میں صوبہ جموں میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی کاجائزہ لیا۔ اس دوران اشیائے خوردنی کی ذخیرہ اندوزی، این ایف ایس اے کی صورتحال ، آدھارسیڈنگ ، راشن کارڈوں کی تفصیلات وغیرہ سے متعلق امورزیرغورلائے گئے۔ ڈاکٹربھنڈاری نے ہرضلع میں اشیائے خوردنی کی ذخیرہ اندوزی اور سپلائی پوزیشن کاجائزہ لیا۔ہرعلاقہ میں اشیائے خوردنی بروقت لوگوں کودستیاب کرانے کیلئے حکام کوہدایات دیں انہیں آن لائن ایلوکیشن ، سپلائی چین منیجمنٹ اورعوام کودرپیش مشکلات کے ازالہ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میںتفصیلات دیں۔ ڈویژنل کمشنرنے سبھی ڈپتی کمشنروں کوہدایات دیں کہ وہ عوامی مسائل کے ازالہ کیلئے موثرقدم اٹھائیں۔